منہاج القرآن نواب شاہ کے زیراہتمام ذکرِ محبین اجتماع

تحریکِ منہاج القرآن نواب شاہ کے زیراہتمام چہلم امامِ عالی مقامؓ، عُرسِ داتاعلی ہجویریؒ و حضرت سید احسان علی قادریؒ کے موقع پر درگاہ سے منسلک مسجد ابوزرغفاریؓ واقع نزد ریلوےگودام میں 9 اکتوبر 2020ء کو نمازِ جمعہ کے موقع پر ’ذکرِ محبین‘ کے عنوان سے اجتماع ہوا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضل علامہ محسن القادری نے نہایت بلیغ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ و رسول کریم ﷺ کی معرفت و عشق میں فنا ہونا اور مقدس ہستیوں کا ذکر تاقیامت جاری رہے گا۔ اولیاءاللہ کا فیضان عوام الناس کے لئے مشعل رُشد و ہدایت رہےگا کیونکہ وہ منزلِ مراد پاگئے اور اپنے محبوب کے مقرب بن کر دنیاوالوں کے محبوب بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امرکی ہےکہ ہم اپنے خالق اور اس کے محبوبﷺ کی سچی اتباع کرتےہوۓ اسلاف کی مثل حیاتِ جاوداں پاجائیں۔

اس موقع پر تحریکِ منہاج القرآن ضلع نواب شاہ کے امیر فیصل اکرم القادری، سٹی ناظم تحریک منہاج القرآن محمد بلال قادری، جنرل سیکریٹری کاشف القادری، بابا فضل نور قادری، ڈاکٹر اسلم، محمدکلیم ایڈوکیٹ، توقیر جٹ، محبوب بہلم، وسیم سلطانی، احمد بٹ، شوکت مصطفائی سمیت معززین شہرکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نمازِ جمعہ کے بعد حضرت سید احسان علی قادریؒ کے مزار پر چادرپوشی کی گئی اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحۂ خوانی ہوئی اور نیاز تقسیم کی گئی

(رپورٹ: فیصل اکرم، امیر تحریک منہاج القرآن ضلع نواب شاہ)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top