مرکزی سیکرٹریٹ کے قائدین و سٹاف ممبران کی فیملیز کی شیخ الاسلام کیساتھ خصوصی تربیتی نشست

tahirulqadri

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین و سٹاف ممبران کی فیملیز کیساتھ منعقد عشائیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کے کاموں میں مشغول مرد اور عورتوں کو سپورٹ کرنے والے افراد کے لیے بہت اجرِ عظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ایک خاندان ہے، جو لوگ خدمت دین میں مشغول ہیں، ان کے گھر والے و فیملی ممبران بھی تحریکی خاندان کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ’’مومن مرد اور مومن عورتیں نیکی اور خیر کے کاموں میں ایک دوسرے کے مددگار ہیں‘‘ تحریک منہاج القرآن دینی اقدار اور اس کے تشخص کی حفاظت کر رہی ہے۔ آج کے پرفتن دور میں نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا پیغمبروں والا مشن ہے، اس لیے اس کا اجر بھی بے بہا ہے۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے قائدین و سٹاف ممبران کی فیملیز کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کیساتھ خصوصی تربیتی نشست صفہ ہال میں 21 نومبر 2020ء کی شب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خصوصی شرکت کی۔ نشست میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، ذمہ داران اور کارکنان کی فیملیز نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خاں، جی ایم ملک، سید الطاف حسین شاہ، نوراللہ صدیقی، سید امجد علی شاہ، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، محمد فاروق رانا، حاجی منطور حسین مشہدی، راجہ زاہد محمود، شاہد لطیف، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، فرح ناز، سدرہ کرامت اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور انجینئر رفیق نجم، فرح ناز اور سدرہ کرامت نے عالمی میلاد کانفرنس 2020ء کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کرنے والے مختلف مرکزی شعبہ جات کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور عمدہ کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا اور قائدین کو فردا فردا مبارکباد بھی پیش کی۔

اس سے پہلے مرکزی سیکرٹریٹ میں فیملیز کے لیے خصوصی عشائیہ کا اہتمام کیا تھا، جس میں پرتکلف کھانے کیساتھ تواضع کی گئی۔

tahirulqadri

tahirulqadri

tahirulqadri

tahirulqadri

tahirulqadri

tahirulqadri

tahirulqadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top