ڈاکٹر طاہرالقادری کی کوئٹہ میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

دہشت گردی کی واردات میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

لاہور (3 جنوری 2021) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کوئٹہ مچھ میں 11 مزدوروں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے ظالم اور سفاک درندہ صفت عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پوری ریاستی طاقت بروئے کار لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی یہ واردات ہر اعتبار سے قابل مذمت ہے، غریب مزدوروں کے قتل ناحق پر ان کے اہل خانہ سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں، عام آدمی کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، قتل عام کی اس واردات میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top