لاہور: پی پی 167 کی قائد ڈے تقریب، نائب صدر لاہور بار ایسویسی ایشن محمد حسین شاہین ایڈووکیٹ کی شرکت

تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 167 کے زیرانتظام شخ اسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل ویلفیئر آڈیٹوریم ٹاؤن شپ میں ’’مجدد عصر حاضر سیمینار‘‘ منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت حافظ غلام فرید صدر تحریک منہاج القرآن لاہور نے کی۔

پروگرام میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد حسین شاہین ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر مقررین پروفیسر ڈاکٹر ارشاد، کرنل (ر) مبشر اقبال، پروفیسر حمید اللہ رفیع شامی، پروفیسر ذوالفقار علی، حفیظ اللہ جاوید، سر فراز خان، محترمہ نورین علوی، اخلاق حسین ایڈووکیٹ محمد آ صف ایڈووکیٹ صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 167 سمیع اللہ شامی اور ناظم پی پی 167 نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

پروگرام میں پی پی 167 کے عہدیداران اور یونین کونسلز کے عہدیداران مرد خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تنظیمات کو شیلڈز اور نئے رفقاء کو لائف ممبر شپ اسناد بھی دی گئیں۔ پروگرام کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ کی 70 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top