ملائیشیا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام قائد ڈے کی مناسبت سے دعائیہ تقریب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیر اہتمام 22 فروری 2021ء کو دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے امیر محمد سلیم قادری کر رہے تھے۔ تقریب میں منہاج ایشیئن کونسل کے ممبر محمد عمر القادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے صدر عبدالرسول بھٹی، علی رضا، غلام علی سولنگی، طارق محمود قادری سمیت کوالالمپور، شاہ عالم اور دیگر شہروں سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء و واسبتگان شریک تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کرنے سے ہوا۔ تقریب کے شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عبدالرسول بھٹی نے شیخ الاسلام کی علمی و تحقیقی اور فکری و اجتہادی خدمات کا تعارف کروایا اور ملائیشیاء میں مشن کے فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ منہاج ایشیئن کونسل کے ممبر محمد عمر القادری نے شیخ الاسلام کی امت مسملہ کے اتحاد کی عملی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آپ کی ہمہ جہت شخصیت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔ دیگر مقررین نے بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی مناسبت سے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور آپ کی درازئ عمر کے لیے دعا کی۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

رپورٹ: محمد عمرالقادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top