معراج النبی ﷺ کانفرنس و ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ
تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ’’معراج النبی ﷺ کانفرنس و ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ‘‘ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید حضور نبی اکرم ﷺ کو عطا ہونے والا سب سے بڑا اور دائمی معجزہ ہے، قرآن مجید کے بعد دوسرا سب سے بڑا معجزہ معراج ہے، عرب دنیا میں واقعہ معراج کو الإسراء والمعراج پکارا جاتا ہے، الإسراء کا لفط قرآن سے اور معراج کا لفظ احادیث مبارکہ سے لیا گیا ہے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ معراج النبی ﷺ وہ زندہ معجزہ ہے جس کی تصدیق قرآن حکیم نے بھی کی۔ شب معراج دعاؤں کی قبولیت اور بڑی فضیلت والی رات ہے۔ نماز پنجگانہ سفر معراج کا عظیم تحفہ ہے، مسلمان نماز قائم رکھ کر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو راضی کریں۔
قرآن مجید حضور نبی اکرم ﷺ کو عطا ہونے والا سب سے بڑا اور دائمی معجزہ ہے، قرآن مجیدکے بعددوسرا سب سے بڑا معجزہ معراج ہے، عرب دنیامیں واقعہ معراج کو الاسرا والمعراج پکاراجاتا ہے، صرف معراج نہیں پکاراجاتا الاسرا کالفط قرآن سے اورمعراج کا لفظ احادیث مبارکہ سے لیا گیا ہے#معراج_النبی pic.twitter.com/18ztJBzVcR
— ڈاکٹر طاہرالقادری (@TahirulQadriUR) March 11, 2021
کانفرنس میں علماء، مشائخ، قرآء، نعت خواں، سیاسی، مذہبی رہنماؤں، منہاج القرآن علماء کونسل کے قائدین، تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کورونا سے نجات اور عالم اسلام کے اتحاد اور قومی سلامتی کے لیے دعا کروائی
تبصرہ