آئی ٹی مینیجر محمد ثناءاللہ کی ہمشیرہ رضائے الہی سے انتقال کر گئیں

مورخہ: 05 مئی 2021ء

منہاج القرآن سیکرٹریٹ پر آئی ٹی مینیجر کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے محمد ثناءاللہ کی ہمشیرہ رضائے الہی سے انتقال کر گئی ہیں۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ ان کی نماز جنازہ 6 مئی 2021ء کو ان کے آبائی علاقے ہریپور میں ادا کی جائے گی۔

مرحومہ کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات انجینئر رفیق نجم، علامہ رانا ادریس قادری، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین، ڈائریکٹر فریدملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ رانا محمد فاروق، ناظم ایڈمن جواد حامد اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی ثناء اللہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

برائے رابطہ (محمد ثناءاللہ) 03354533002

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top