منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام رمضان المبارک کی پرنور ساعتوں میں لاہور بھر میں دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے۔ 5 روزہ دروس عرفان القرآن میں منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے اسکالرز روزانہ نماز فجر کے بعد خطاب کر رہے ہیں۔ گرینڈ زم زم مارکی صادق چوک ٹاون شپ لاہور میں درس عرفان القرآن کی چوتھی نشست سے علامہ رانا محمد ادریس قادری نے ’’زکوۃ اور اس کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انفاق فی سبیل اللہ اسلام کے معاشی نظام کا ایک اہم ترین ستون ہے۔ رمضان المبارک کی ساعتیں ہمیں غریبوں، مساکین اور یتیموں کی سرپرستی اور مالی ایثار کی دعوت فکر دیتی ہے۔

تحریک منہاج القرآن پی پی 167 کے زیراہتمام منعقدہ درس قرآن میں پیر طریقت الحاج محمد اسلم اشرفی، پیر ندیم الدین سیفی اور محمد سرفراز خان مہمان خصوصی تھے۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

رانا محمد نفیس قادری

minhaj ul quran

منہاج القرآن لاہور کے امیر رانا محمد نفیس قادری نے نور محل شادی ہال بنک سٹاپ چونگی امرسدھو فیروز پور روڈ لاہور میں درس عرفان القرآن کی نشست سے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’ رزق حلال اور اس کی برکات ‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رزق حلال کے بغیر عبادات مقبول نہیں ہوتیں، ہمیں اپنے اندر اخلاص، للہ ہیت اور اللہ تعالیٰ کا خوف پیدا کرنے کے لیے حلال رزق تلاش کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ناہمواریوں کے اس پرفتن دور میں رزق کے معاملات کو پاک رکھنا بہت بڑا تقویٰ ہے۔

minhaj ul quran

علامہ صابر کمال وٹو

minhaj ul quran

منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام کرسٹل شادی ھال پونچھ روڈ سمن آباد لاہور میں منعقدہ درس قرآن میں علامہ صابر کمال وٹو نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’امہات المومنین اور آ ج کی خواتین ‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرہ کی ترقی کا اہم ترین جز ہیں، خواتین کے بغیر معاشرہ نا مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج خواتین کو امہات المومنین کے اسوہ کو اختیار کرنا ہو گا۔

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top