منہاج القرآن کبیر والا کا ورکرز کنونشن

minhaj ul quran

مصطفوی معاشرے کا قیام کے سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن میاں چنوں کے زیراہتمام کبیر والا میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مراکز علم کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ مراکز علم کے قیام سے ہی مصطفوی معاشرہ کی عملی تشکیل ممکن ہے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے دروس عرفان القرآن اور حلقات درود و فکر کے قیام پر بھی زور دیا۔ آخر میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلٰی نے شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر اظہر علی چغتائی نے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

ورکرز کنونشن میں منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، محمد راشد مصطفوی، قاری ریاست علی چدھڑ، نور محمد سہو صدرPAT جنوبی پنجاب، ممتاز احمد نون، جاوید احمد وڑائچ اور عارف شہزاد صدر TMQ میاں چنوں نے خصوصی شرکت کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top