منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ”تحریک پاکستان میں خواتین کا کردار“ کے عنوان سے تقریب 13 اگست کو ہو گی

مورخہ: 12 اگست 2022ء

مہناز رفیع، ڈاکٹر ارم خالد، رخسانہ نوید، سیدہ فیروزہ رباب ایڈووکیٹ، شمسہ علی ایڈووکیٹ شرکت کریں گی
تقریب میں قیام پاکستان میں قابل فخر کردار ادا کرنے والی عظیم خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا: سدرہ کرامت

Pakistan Independence Day 2022 seminar by Minhaj Women League

لاہور (12 اگست 2022ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام 75ویں یوم آزادی کے حوالے سے ”تحریک پاکستان میں خواتین کا کردار“ کے عنوان سے ایک پروقار تقریب آج 13 اگست (ہفتہ) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگی۔ تقریب میں تحریک پاکستان میں حصہ لینے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ تقریب میں سینئر رہنما مہناز رفیع، چیئرمین پولیٹیکل ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ارم خالد، پاکستان تحریک انصاف رخسانہ نوید، ممبر صوبائی اسمبلی، محترمہ فاطمہ جناح کی قریبی ساتھی شمسہ علی ایڈووکیٹ، سابق سیکرٹری لاہور بار ایسوی ایشن، سینئر قانون دان سیدہ فیروزہ رباب، ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف زینب لودھی ایڈووکیٹ سمیت تحریک منہاج القرآن کی مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما شرکت کریں گی۔

تقریب کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی رہنما سدرہ کرامت نے کہا ہے کہ خواتین نے تحریک پاکستان میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔ تقریب میں قیام پاکستان میں قابل فخر اور عہد آفرین کردار ادا کرنے والی عظیم خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں حصہ لینے والی خواتین کا کردار آج کی خواتین کے لئے مشعل رہ ہے۔ اجلاس میں امہ حبیبیہ اسماعیل، عائشہ مبشر، نورین علوی سمیت دیگر خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top