نوجوان خطاط اشرف ہیرا کی منہاج القرآن سیکرٹریٹ آمد

مورخہ: 25 اگست 2022ء

سیکرٹریٹ میں قائم مختلف شعبہ جات کا دورہ منہاج یوتھ لیگ میں شمولیت کا اعلان
منہاج القرآن کی دین اسلام اور پاکستان کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں
مسلم ممالک کو چاہیے کہ فن خطاطی کی سرپرستی کریں: اشرف ہیرا
منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی نے اشرف ہیرا کو مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہا

Ashraf Hira visits minhaj ul quran markaz

لاہور (25 اگست 2022) فن خطاطی کو نئی جہت دینے والے اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے انٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ نوجوان خطاط اشرف ہیرا نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی سے ملاقات کی۔ مظہر محمود علوی نے اشرف ہیرا کو مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ فن خطاطی میں آپ اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ اپنے فن کی وجہ سے آپ کو دنیا بھر میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

اشرف ہیرا نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں قائم گوشۂ درود، فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ و لائبریری، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، ای لرننگ، انٹرنیٹ بیورو، IT اور جامع شیخ الاسلام سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔ اس موقع پراشرف ہیرا نے منہاج یوتھ لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان بھی کیا۔ اشرف ہیرا نے ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد، نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، سہیل احمد رضا سمیت دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔

تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے نوجوان خطاط اشرف ہیرا کو ترکیہ میں خطاطی کا انٹرنیشنل مقابلہ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی اس کامیابی سے سبز ہلالی پرچم سر بلند ہوا۔ منہاج القرآن کے رہنماؤں سے اشرف ہیرا نے کہا کہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و فلاحی خدمات سے بے حد متاثر ہوا ہوں۔ تحریک منہاج القرآن کی دین اسلام اور پاکستان کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ نوجوانوں کو انسانیت کی خدمت، امن اور علم کے فروغ کیلئے منہاج یوتھ لیگ کا ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تحقیقی و علمی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ فن خطاطی کی سرپرستی کریں، اس فن کو مضمون کا درجہ دیا جائے تاکہ آنے والی نسلیں اس فن مین مہارت حاصل کریں۔ ملاقات میں منہاج یوتھ لیگ کے رہنما منصور قاسم اعوان، محمد ذیشان، محمد قیصر محبوب بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top