39ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہو گی: منہاج القرآن انٹرنیشنل

اجازت کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو تحریر درخواست جمع کروا دی گئی، رہنماؤں کا مینار پاکستان کا دورہ
1988ء سے خاتم النبین ﷺ کے میلاد پاک پر عالمی کانفرنس منعقد ہورہی ہے: جواد حامد
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالمی میلاد کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے
عالمی میلاد کانفرنس میں امریکہ، برطانیہ، یورپ، مڈل ایسٹ، آسٹریلیا سے مندوبین شریک ہوں گے
جواد حامد کی مینار پاکستان انتظامیہ سے ملاقات، بھرپور تعاون کا یقین دلایا
انتظامیہ گواہ ہے منہاج القرآن نے پارک کی حفاظت میں کبھی کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا

Milad Conference 2022

لاہور (9 ستمبر 2022ء) مینار پاکستان کے سبزہ زار میں 39ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انعقاد کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان نے اجازت کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو تحریری درخواست دے دی ہے۔ درخواست 9ستمبر کو ڈپٹی کمشنر کے آفس میں وصول کی گئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن جواد حامد نے مینار پاکستان کا دورہ کیا اور انتظامیہ سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر جواد حامد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل 1988ء سے خاتم النبین حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت با سعادت کے کے موقع پر 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس منعقد کرتی چلی آرہی ہے۔ اس سال بھی ان شا اللہ تعالیٰ حضور سرور کونین ﷺ کے میلاد پاک کے موقع پر عظیم الشان عالمی میلاد کانفرنس منعقد ہو گی جس میں امریکہ، برطانیہ، یورپ، آسٹریلیا، کینیڈا، مڈل ایسٹ سے علمائے کرام اور مندوبین شریک ہوں گے۔

جواد حامد نے بتایا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی عالمی میلاد کانفرنس سے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے۔ اس کانفرنس میں پاکستان کے نامور جید علماء و مشائخ شریک ہوں گے۔

جواد حامد نے مزید کہا کہ منہاج القرآن کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے مینار پاکستان کے سبزہ زار کی ہمیشہ حفاظت کی اور صفائی کا خاص خیال رکھا ہے۔ لاکھوں کے اجتماع کے باوجود مینار پاکستان کے سبزہ زار کے قدرتی حسن کو نقصان نہیں پہنچنے دیا۔ اس بات کی گواہی مینار پاکستان کی انتظامیہ بھی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ امسال بھی تمام حفاظتی ایس او پیز کے ساتھ 39ویں عالمی میلاد کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

Milad Conference 2022

Milad Conference 2022

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top