جامعہ الازہر مصر کے سینئر اساتذہ کا منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

فریدِ ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، جامع شیخ الاسلام، آغوش، گرلز کالج، منہاج یونیورسٹی کا دورہ کیا
تعلیم و تحقیق کے شعبے میں ادارہ منہاج القرآن کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا
اُمہ کی ترقی تعلیم و تحقیق میں ہے:پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم صلاح، پروفیسر احمد محمود الازہری
مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری و دیگر قائدین نے استقبال کیا

Shuyukh of Al-Azhar University visits Minhaj ul Quran Secretariat

لاہور (11 اکتوبر 2022ء) جامعہ الازہر مصر کے سابق چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم صلاح اور پروفیسر سید احمد محمود الازہری 12 اکتوبر 2022ء جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ کنونشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے۔ کنونشن کی صدارت چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کریں گے۔ کنونشن میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر نورالحق قادری، صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، سید صمصام شاہ بخاری، سید سعید الحسن شاہ، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری خصوصی شرکت کریں گے۔

جامعہ الازہر مصر کے اساتذہ نے گزشتہ روز منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ سیکرٹریٹ میں آمد پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، نوراللہ صدیقی، جوادحامد اور کالج آف شریعہ کے اساتذہ اور سینئر کلاسز کے طلباء نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر ابراہیم صلاح اور پروفیسر سید احمد محمود الازہری نے جامع شیخ الاسلام، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، آغوش آرفن کیئر ہوم، گرلز کالج اور منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ بھی کیا۔ آغوش آرفن کیئر ہوم میں ڈائریکٹر کرنل (ر) محمد مبشر اقبال اور گرلز کالج میں آفتاب احمد خان نے بریفنگ دی۔ منہاج یونیورسٹی آمد پر ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مہمانوں کا استقبال کیا اور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق چانسلر جامعہ الازہر ابراہیم صلاح نے کہا کہ مصر اور پاکستان تعلیم و تحقیق کے شعبے میں ایک دوسرے کی بھرپور مدد کر سکتے ہیں۔ عالم اسلام کی ترقی و استحکام تعلیم اور اتحاد میں ہے۔ عالم اسلام کو فروعی اختلافات ختم کر کے تعلیم و تحقیق اور جدید سائنسز پر توجہ دینی چاہیے۔ مہمانوں نے ادارہ منہاج القرآن بالخصوص شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دین اسلام، تعلیم اور انسانیت کے لئے انجام دی جانے والی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top