جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا کانووکیشن آج ہوگا

پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو اسناد و اعزازات سے نوازا جائے گا

COSIS Convocation 2022

لاہور (12 اکتوبر 2022ء) جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا سالانہ کانووکیشن 12 اکتوبر (بروز بدھ) کو ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوگا۔ کانووکیشن میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو اسناد و دیگر اعزازات سے نوازا جائے گا۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کانووکیشن کی صدارت کریں گے۔ کانووکیشن میں جامعہ الازہرکے سینئر پروفیسرز، اساتذہ ڈاکٹر ابراہیم صلاح السید سلمان، ڈاکٹر احمد محمود حسن شریف خصوصی شرکت کریں گے۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر ڈاکٹر نور الحق قادری، سید صمصام علی شاہ بخاری، سربراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ سید جواد نقوی، پیر سید سعید الحسن شاہ، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سمیت اہم علمی، مذہبی، سیاسی شخصیات کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔ کانووکیشن میں پرنسپل جامعہ اسلامیہ منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ممتاز حسن باروی، پرنسپل منہاج کالج برائے خواتین محمد آفتاب خان، جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فیکلٹی ممبران، اساتذہ، طلباء و طالبات کثیر تعداد میں شریک ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top