مخلوق کی درست رہنمائی اہل علم پر فرض ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے چھٹے کانووکیشن سے خطاب، طلبہ کیلئے گولڈ میڈل
کانووکیشن میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ڈاکٹر سید انور شاہ، ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، جامعہ الازہر(مصر) کے اساتذہ کی خصوصی شرکت

Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir ul Qadri addresses Convocation 2022

لاہور (12 اکتوبر 2022) جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کا چھٹا کانووکیشن ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوا۔ اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کو گولڈ میڈل دئیے گئے۔ شیخ االاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے طلبا و طالبات اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ مخلوق کی درست رہنمائی اہل علم پر فرض ہے، علماء کا یہ فریضہ ہے کہ وہ جذبات کی رو میں بہنے کی بجائے مخلوق کو تباہی کے گڑھے میں گرنے سے بچائیں، نافع علم، بداخلاقی، انتہا پسندی اور تنگ نظری سے بچاتا ہے۔ علم عمل کے بغیر ناقص ہے۔

کانووکیشن کی صدارت چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی، کانووکیشن میں جامعہ الازہر یونیورسٹی مصر کے سابق چانسلر ڈاکٹر ابراہیم صالح السید سلیمان اور پروفیسر ڈاکٹر احمد محمود حسن شریف نے خصوصی شرکت کی اور طلبا و طالبات سے خطاب بھی کیا۔ مصر سے آئے ہوئے مہمان سکالرز نے تعلیم کے شعبے میں منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو بے حد سراہا۔ کانووکیشن میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، چیف جسٹس شرعی عدالت ڈاکٹر سید انور شاہ، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، مفتی عبد القیوم خان ہزاروی، ڈاکٹر محمد اکرم رانا، ڈاکٹر ممتاز احمد سدیدی، ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی، ڈاکٹر مسعود احمد، ڈاکٹر فیض اللہ بغدادی، ڈاکٹر زوہیر احمد صدیقی، دیوان غلام محی الدین، بیرسٹر عامر حسن، ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ، ناہید گل، سیف اللہ، عثمان احمد نے خصوصی شرکت کی۔ ماہرین تعلیم، سیاسی، سماجی شخصیات نے کانووکیشن میں شرکت کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آرام طلبی اور علم ایک جگہ اکٹھے نہیں ہو سکتے، نافع علم کیلئے خود کو وقف کرنا پڑتا ہے، علم کی وراثت سونے اور چاندی کی وراثت سے افضل ہے، آئمہ محدثین نے حصول علم کیلئے بہت تکلیفیں اٹھائیں، انہیں قربانیوں کی وجہ سے ہم تک علم کا نور پہنچا۔

چیف جسٹس شرعی عدالت ڈاکٹر سید انور شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ منہاج القرآن کی قیادت تعلیم یافتہ، باکردار نوجوان ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ہاتھ میں ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی دین، انسانیت اور علم کیلئے خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔

منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانووکیشن میں خصوصی شرکت کرنے پر سابق چانسلر جامعہ الازہر مصر یونیورسٹی ڈاکٹر ابراہیم صالح السید سلیمان الھد ھداور پروفیسر ڈاکٹر احمد محمود حسن شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے پرنسپل اور تمام لیکچررز، پروفیسرز کو ان کی اعلیٰ کارکردگی پر مبارکباد دی۔ تقریب کے اختتام پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظمین اعلیٰ، ڈائریکٹرز شعبہ جات و دیگر قائدین کو شیلڈز دی گئیں۔

Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir ul Qadri addresses Convocation 2022

Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir ul Qadri addresses Convocation 2022

Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir ul Qadri addresses Convocation 2022

Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir ul Qadri addresses Convocation 2022

Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir ul Qadri addresses Convocation 2022

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top