قرآن مجید میں 50 مقامات پر تفرقہ سے گریز کا حکم ہے: انجینئر رفیق نجم

مواخات مدینہ اسلامی بھائی چارے کی عظیم مثال ہے: نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن
خانہ فرہنگ لاہور میں اتحاد بین المسلمین قرآن کی نگاہ میں تقریب سے خطاب

Ittehan Bain ul Muslimeen Seminar under Khana Farhang

لاہور (14 اکتوبر 2022ء) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں ”اتحاد بین المسلمین قرآن کی نگاہ میں“ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ قرآن مجید میں 50 مقامات پر تفرقہ سے گریز کرنے اور باہمی اتحاد و اتفاق کا حکم دیا گیا ہے۔ مواخات مدینہ اسلامی بھائی چارے کی عظیم مثال ہے۔ انہوں نے خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران کو عظیم الشان فکری نشست کے اہتمام پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد اُمت کے لئے اقدامات کرنا ہر مسلمان کی اسلامی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی فکری نشستیں اور مکالمے فکری مغالطوں کو دور کرنے اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے مددگار ثابت ہوں گے۔ انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ منہاج القرآن اول روز سے اتحاد امت کی داعی ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اتحاد امت کی مضبوط آواز ہیں، آج سے 42 سال قبل شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے حضور ﷺ کی غلامی اور امت کو یکجا کرنے کی آواز بلند کی۔

کانفرنس میں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، علامہ افضل حیدری، پیر سید حبیب عرفانی، سید علی رضا نقوی، مفتی شاہد، علامہ اعجاز حیدری، علامہ محمد حسین گولڑوی، ڈاکٹر سکینہ مہدوی، علامہ پرویز اکبر ساقی نے حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، محمد شہزاد خان، محمدطیب ضیا نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کی میزبانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جعفر روناس نے کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top