آغوش کمپلیکس میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

آغوش کمپلیکس کے بچوں و ذمہ داران کی شرکت، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا
ایک استاد طلبہ کیلئے رول ماڈل ہوتا ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
استاد و شاگرد کا رشتہ ادب و احترام کے ساتھ شفقت کا بھی متقاضی ہے: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل
کرنل (ر) مبشر اقبال، کرنل (ر) محمد احمد، نور اللہ صدیقی، ڈاکٹر خرم شہزاد، عبد الرحمن ملک، عمران ظفر بٹ کی شرکت

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri birthday ceremony in Aghosh Complex

لاہور (24 اکتوبر 2022ء) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں آغوش کمپلیکس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب کا اہتمام آغوش کمپلیکس کے بچوں اور ذمہ داران کی طرف سے کیا گیا تھا۔ تقریب میں ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال، کرنل (ر) محمد احمد، نور اللہ صدیقی، ڈاکٹر خرم شہزاد، عبد الرحمن ملک، عمران ظفر بٹ، شعیب طاہر، ڈاکٹر علی وقار، محمد عباس نقشبندی، ہارون ثانی، علی محی الدین، کیپٹن (ر) محمد رمضان، عبدالباسط، سیف اللہ بھٹی سمیت دیگر رہنماؤں اور آغوش کے بچوں نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری آغوش کمپلیکس پہنچے تو آغوش کے بچوں اور اور ذمہ داران نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک استاد طلبہ کیلئے رول ماڈل ہوتا ہے، طلبہ استاد کے لیکچر سے زیادہ اس کے عمل کا اثر قبول کرتے ہیں، ایک بہترین استاد وہی ہوتا ہے جو اپنے طلبہ میں جن اوصاف کو دیکھنا چاہتا ہے انہیں اپنی ذات کا حصہ بنائے، انہیں خود پر لازم و ملزوم کر لے، ہر معاشرے اور ہر قوم میں تعلیم اور تربیت کا ذکر ایک ساتھ آیا ہے۔ میں مبارکباد دیتا ہوں آغوش کمپلیکس کی انتظامیہ اور اساتذہ کو جو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تربیت بھی ان خطوط پر کر رہے ہیں جو بحیثیت استاد ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ استاد و شاگرد کا رشتہ ادب و احترام کے ساتھ شفقت کا بھی متقاضی ہے۔

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri birthday ceremony in Aghosh Complex

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top