تحریک منہاج القرآن لاہور کا اجلاس، مرکزی عہدیداران کی شرکت

اجلاس میں رانا نفیس حسین قادری کے جواں سالہ کزن کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی
منہاج القرآن کے کارکنان قیمتی اثاثہ ہیں: رانا نفیس حسین قادری

minhaj ul quran lahore meeting

لاہور (25 اکتوبر 2022) تحریک منہاج القرآن لاہور کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی و پی پی عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری کے جواں سالہ خالہ زاد بھائی محمد حمزہ فضیل کے روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ مرحوم کے درجات کی بلندی، بخشش و مغفرت اور جملہ پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ 20 سالہ محمد حمزہ فضیل (مرحوم) بی فارمیسی فائنل ائیر کے طالبعلم تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر نارووال میں ادا کی گئی، رانا نفیس حسین قادری نے نماز جنازہ پڑھائی۔

اجلاس میں منہاج القرآن لاہور کی تنظیم سازی، عوامی رابطہ مہم، ضلعی و پی پی تنظیمات کی کارکردگی اور آئندہ کے اہداف کے حوالے سے مشاورت کے بعد اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں لاہور میں قائم حلقات درود اور دوروس عرفان القرآن کو مزید منظم کرنے اور وسعت دینے کے حوالے سے بھی تجاویز دی گئیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن لاہور نے کہا کہ منہاج القرآن کے کارکنان قیمتی اثاثہ ہیں۔ محنت اور لگن کا کوئی متبادل نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوامی رابطہ مہم اور تنظیم سازی میں تیزی لائی جائے۔ عوامی رابطہ مہم میں ضلعی و پی پی عہدیداران اور کارکنان بھرپور حصہ لیں، لاہور کی ہر یونین کونسل، ہر محلے، ہر علاقے اور ہر گھر تک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا امن، محبت اور رواداری کا پیغام پہنچائیں۔

صدر رانا نفیس حسین قادری نے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے اپنی سیرت مبارکہ کے ذریعے امن، محبت اور انصاف کا درس دیا۔ عدلیہ کی بالادستی اور انصاف کا بول بالا ریاست مدینہ کی شناخت تھے۔ ریاست مدینہ میں عدلیہ بالا دست اور شہری کو فوری انصاف ملتا تھا۔ ریاستی عہدے امانت ہوتے ہیں ان کا غلط استعمال خیانت ہے۔ قرآن و سنت اعلیٰ ترین قانونی دستاویز ہیں، مسائل کی وجہ قرآن و سنت سے انحراف ہے۔ اسلام میں آزادانہ حق رائے دہی، آزادی اظہار اور اختلاف رائے کے حق کو تسلیم کیا گیا ہے۔

میثاق مدینہ میں مذہبی، سیاسی اور انسانی آزادی اور حقوق کو تسلیم کیا گیا۔ مسائل کا حل مصطفوی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ ہر مہذب معاشرے کیلئے مثالی نمونہ ہے، حضور نبی اکرم ﷺ نے اپنی سیرت مبارکہ کے ذریعے امن، محبت اور انساف کا درس دیا۔ تکریم انسانیت اور انصاف سے ہی قومیں مضبوط ہوتی ہیں، حضور نبی اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ کی پیروی میں ہی کامیابی ہے۔

اجلاس میں ناظم لاہور میاں ممتاز حسین، پروفیسر ذوالفقار علی، کیپٹن (ر) عبد المجید، چوہدری امجد حسین، چوہدری محمد انور، حاجی محمد امجد، ڈاکٹر محمد قاسم، رانا عتیق الرحمان و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

minhaj ul quran lahore meeting

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top