شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا محمد حمزہ فضیل کے انتقال پر اظہار افسوس
بی فارمیسی فائنل ائیر کے طالب علم محمد حمزہ فضیل روڈ
ایکسیڈینٹ میں انتقال کر گئے تھے
حمزہ فضیل (مرحوم) منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری کے خالہ زاد بھائی تھے
نماز جنازہ ان کے آبائی شہر نارووال میں ادا کی گئی، رانا نفیس حسین قادری نے نماز جنازہ پڑھائی
لاہور (25 اکتوبر 2022ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری اور ناظم نشرو اعاعت لاہور رانا عتیق الرحمن کے جوان سالہ خالہ زاد بھائی محمد حمزہ فضیل کے روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد حمزہ فضیل (مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، حافظ غلام فرید، عرفان یوسف، مظہر علوی، علامہ میر آصف اکبر قادری ، میاں ممتاز حسین، اشتیاق حنیف مغل، انجینئر ثنا ء اللہ خان و دیگر رہنماؤں نے بھی محمد حمزہ فضیل(مرحوم) کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش، بلند درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
20 سالہ محمد حمزہ فضیل بی فار میسی فائنل ائیر کے سٹوڈنٹ تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر نارووال میں ادا کی گئی۔ رانا نفیس حسین قادری نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں، کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ