اُمہ قرآن اور سیرت طیبہ سے تعلق مضبوط کرے: یحییٰ سرجیو

نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے ادارے قائم کرنے پر منہاج القرآن کی خدمات کو سراہا
عالم اسلام کے معروف سکالر امام یحییٰ سرجیو کا جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے یحییٰ سرجیو کے اعزاز میں ظہرانہ دیا

Yahya Sergio addresses Jummah gathering

لاہور (28 اکتوبر 2022ء) عالم اسلام کے معروف اسلامی سکالر میلان اٹلی کی جامع مسجد الواحد کے امام اور صدر مسلم کمیونٹی کوریز اٹلی یحییٰ سرجیو نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان قرآن اور تاجدار کائنات ﷺ کی حقیقی تعلیمات کی سیرت طیبہ سے اپنا تعلق مستحکم بنائے، یہی فلاح کا راستہ اور صراط مستقیم ہے۔ دنیا بھر میں مسلم کمیونٹی کا سب سے بڑا مسئلہ جدید علوم اور تحقیق و تدوین سے بیگانگی ہے۔ جہالت کی وجہ سے مسلم ممالک کے عوام پسماندہ ہیں، تدبر اور تفکر مسلمانوں کی شناخت تھی، ہمیں اسلاف کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔

یحییٰ سرجیو نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تحریک منہاج القرآن نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کے لیے عظیم الشان ادارے قائم کیے گئے ہیں جو شرق و غرب میں مسلم کمیونٹی اور انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس عظیم الشان دینی و انسانی کردار کی ادائیگی پر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بطور مسلمان ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اسلام کی علم و امن والی تعلیمات کو عام کریں، انتہا پسندی اور متشدد رویوں سے نجات حاصل کریں۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے پیار، محبت، شفقت، اخوت، مواخات، عفو و درگزر اور صلہ رحمی کا درس دیا ہے۔ ہمیں اولیاء کرام کی تعلیمات کو اپنانا ہوگا۔ ہمیں حضرت سیدنا داتا گنج بخش علی ہجویری کی تعلیمات کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے دین اسلام کی عظیم درسگاہ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں آنا اعزاز کی بات ہے۔ دنیا کو بین المذاہب رواداری کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بین المذاہب رواداری کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اٹلی کے معروف مذہبی سکالر امام یحییٰ سرجیو کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ ظہرانہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، بریگیڈیئر ر اقبال احمد خاں، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، محمد قاسم خان، محمد ابیرتو پالاوینچی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، رانا محمد ادریس، راجہ زاہد محمود، الطاف رندھاوا، سہیل احمد رضا، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، سرمد جاوید کی شرکت۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top