شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

Dr Tahir-ul-Qadri grieved over the death of Justice Nazir Ghazi wife

لاہور (30 اکتوبر 2022) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی کی اہلیہ اور اسامہ غازی، انس غازی ایڈووکیٹ کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، انھوں جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی سے ٹیلی فون پر تعزیت کی اور مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی کی اہلیہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، نظام المدارس پاکستان کے کنٹرولر امتحانات علامہ عین الحق بغدادی، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر کورسز حافظ سعید رضا بغدادی، سینئر سکالر علامہ حسن جماعتی نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی، اسامہ غازی، انس غازی ایڈووکیٹ سے تعزیت کی اور مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top