شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح پر مبارکباد

ٹیم جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کرے گی
پاکستانی ٹیم کی جیت تمام کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے، قائد تحریک منہاج القرآن

لاہور (9 نومبر 2022) بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی ٹیم کی جیت تمام کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ شیخ الاسلام نے گرین شرٹس کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاکستانی ٹیم جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کرے گی۔ پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔ ان شاء اللہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ لے کر وطن لوٹے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top