شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علامہ غلام ربانی تیمور کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (10 نومبر 2022) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ڈپٹی ڈائریکٹر امور خارجہ منہاج القرآن انٹرنیشنل، معروف مذہبی سکالر، تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما علامہ غلام ربانی تیمور کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور علامہ غلام ربانی تیمور سمیت جملہ سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، علامہ رانا محمد ادریس، انجینئر محمدرفیق نجم، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، محمد فاروق رانا، عبدالستار منہاجین، غلام مرتضیٰ علوی، حافظ غلام فرید، عین الحق بغدادی، علامہ فیاض بشیرو دیگر رہنماؤں نے بھی علامہ غلام ربانی تیمور کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر نارنگ موڑ نارنگ منڈی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں جی ایم ملک، شکیل طاہر، ندیم اعوان، علامہ محمد احمد قادری، چوہدری ریاست علی، حافظ محمدموسیٰ، محمد اعظم سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی و تحصیلی رہنماؤں نے شرکت کی۔
تبصرہ