شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا صوبائی وزیر مراد راس کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

نماز جنازہ میں سینئر رہنماؤں کے وفد کی شرکت، علامہ رانا محمد ادریس نے دعا کروائی

لاہور (11 نومبر 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، قاری ریاست چدھڑ علامہ سعید اختر، اورنگزیب خان نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مراد راس سے اظہار تعزیت کیا۔ نماز جنازہ قاری خالد حمید کاظمی نے پڑھائی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے دعا کروائی۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے مراد راس کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

Murad Raas mother namaz e janaza

Murad Raas mother namaz e janaza

Murad Raas mother namaz e janaza

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top