منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد

اسلام کی تعلیمات خدمت و محبت کو خوب فروغ دیا جائے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
منہاج القرآن اللہ اور اس کے رسول ﷺکا راستہ دکھانے والی تحریک ہے: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل
کارکنان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام ہر گھر تک پہنچانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں: رانا نفیس حسین قادری

Dr Hussain Qadri addressing workers convention organized by minhaj ul quran Lahore

لاہور (12 نومبر 2022) تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ ورکرز کنونشن سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس، راجہ زاہد محمود، منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری، ناظم لاہور میاں ممتاز حسین سمیت تحریک منہاج القرآن لاہور کے جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان نے ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں پہنچنے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا تحریک منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران و کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا، کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پر جوش نعرے لگائے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ایک بہترین مسلمان کی یہ خوبی ہے کہ وہ ایسے کام کرے جو دوسرے انسانوں کیلئے مفید اور نفع بخش ہوں۔ شفقت و محبت، خوش اخلاقی، غم خواری اور خدمت خلق ایک بہترین انسان کی وہ عظیم صفات ہیں جن کی بدولت وہ دنیا اور آخرت میں کامیاب و سرخرو ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اللہ اور اس کے رسول ﷺکا راستہ دکھانے والی عظیم تحریک ہے۔ تحریک منہاج القرآن احیائے اسلام، اتحاد امت، خدمت انسانیت اور لوگوں کی فکری و روحانی تربیت کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے اخلاق اور اعمال کو سنوارنے پر توجہ مرکوز رکھا کریں۔ محسن انسانیت حضور نبی اکرم ﷺ کی پاکیزہ حیات مبارکہ کو بطور نمونہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام خدمت انسانیت کا دین اس میں تمام انسانیت کی محبت اور خدمت کو لازمی قرار دیتے ہوئے عبادت کا درجہ دیا گیا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کی تعلیمات خدمت و محبت کو خوب فروغ دیا جائے۔

صدر تحریک منہاج القرآن لاہور نے استقبالیہ کلمات میں ورکرز کنونشن میں آنے والے جملہ فورمز کے عہدیداران کو خوش آمدید کہا اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو تحریک منہاج القرآن لاہور کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عہدیداران و کارکنان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام لاہور کے ہر گھر تک پہنچانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، کارکنا ن اجتماعی اور انفرادی طور پر توقع سے بڑھ کو از خود ذمہ داریاں لے رہے ہیں جو بڑا خوش آئند ہے۔

ورکرز کنونشن سے نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، نورین علوی، حاجی فرخ، علامہ رفیق رندھاوا نے بھی خطاب کیا۔ کیپٹن (ر) عبد المجید، چوہدری امجد حسین، محسن اقبال، رانا عتیق الرحمان سمیت رہنماؤں نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top