منہاج ویلفیئر کی طرف سے فاضل پور میں متاثرین سیلاب کیلئے گھروں کی چابیاں
دوسال میں 5 سو سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر دیں گے: خرم نواز گنڈاپور کا تقریب سے خطاب
تقریب میں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی مقامی قیادت نے شرکت کی
لاہور (13 نومبر 2022ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے منہاج ویلفیئر فاؤندیشن کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ’’تعمیر نو پراجیکٹ‘‘ کے تحت پہلے مرحلہ میں بستی کاشانی، فاضل پور، جنوبی پنجاب میں متاثرہ خاندانوں میں نئے تعمیر شدہ گھروں کی چابیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر انجینئر ثناء اللہ، نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خاں مزاری سمیت منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے مرکزی و مقامی ذمہ داران موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرین کی مدد کی بحالی کا جو وعدہ اور عزم کیا تھا الحمدللہ آج اس وعدہ کو ایفا کرنے کی توفیق سے بہرہ مند ہوئی ہے۔ تعمیر نو پراجیکٹ کے تحت مزید یونٹ مکمل کر لیے جائیں گے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ڈونرز نے خدمت خلق اور مواخات مدینہ کی مثال کو ایک بار پھر تازہ کر دیا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا یہ عزم اگلے دو سالوں میں 500 یونٹ تعمیر کیے جائیں گے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ گھر بنا کر دینے کے ساتھ ساتھ دور مرہ کے استعمال کی مکمل اشیا بھی دے رہے ہیں۔ موسم سرما کی آمد کے پیش نظر گرم کپڑے اور رضائیاں بھی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے تمام فورمز تحریک منہاج القرآن، منہاج ویمن لیگ، منہاج علماء کونسل، منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہزاروں سیلاب متاثرین تک ضروریات زندگی کا سامان پہنچایا ہے اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہے۔
تقریب میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر عرفان اللہ ملک، الخدمت فاؤنڈیشن کے رہنما عمار، ترکی سے چارے فاؤنڈیشن کے رہنما، مسلم ہیڈز کے کوارڈینیٹر ارشاد گرمانی، حافظ وقار قادری، محمد راشد مصطفوی، انیلہ الیاس ڈوگر اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی۔
تبصرہ