تحفیظ القرآن کے زیراہتمام تقریب 2 سو حفاظ طلبہ کو اسناد دی گئیں

ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران آغا جعفر روناس نے تقریب سے خطاب کیا
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، پرنسپل عباس نقشبندی نے انعامات تقسیم کئے

Certificate distribution ceremony 2022 Tahfeez-ul-Quran Institute.jpg

لاہور (15 نومبر 2022) تحریک منہاج القرآن کے شعبہ منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے قرأت و تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قرآن کریم حفظ کرنے والے سیشن 2019 تا 2022 کے حفاظ اور حافظات کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد کی پروقار تقریب آغوش کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و چیئرمین آغوش کمپلیکس ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب کی صدارت کی، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران آغا جعفر روناس سمیت اہم مذہبی، علمی شخصیات، اساتذہ بچوں کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تحفیظ القرآن انٹرنیشنل کے پرنسپل علامہ محمد عباس نقشبندی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، انہوں نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ تحفیظ القرآن میں بچوں کو قرآن مجید کو پڑھنے، سمجھنے اور ارشادات ربانی پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دی جاتی ہے، تحفیظ القرآن کے اساتذہ بچوں کو فنی اسلوب سکھاتے ہیں۔

تحفیظ القرآن انٹرنیشنل کے بچوں نے دلکش مترنم انداز میں اسماء الحسنی اور درود پاک پیش کر کے سماں باندھ دیا، تقریب میں تحفیظ القرآن کی جانب سے ایک ہی گھر سے دو بچوں کی طرف سے قرآن مجید حفظ کرنے والے والدین کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں قرآن پاک حفظ کرنے والے بچوں اور بچیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ بچے اور ان کے والدین عظیم ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کے سینوں میں قرآن حکیم کو محفوظ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے قرآنی علوم سے بہرہ مند کرنے کے حوالے سے تحفیظ القرآن کے اساتذہ اور تمام سٹاف کو بھی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے قرأت و تحفیظ القرآن کو ہزارہا حفاظ و حافظات تیار کرنے کا اعزاز حاصل ہے، جملہ طلباء و طالبات جو آج حفظ القرآن مکمل کرکے گریجوئیٹ ہورہے ہیں ان کو ان کے والدین کو مُبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قرآن حکیم عالم انسانیت کیلئے کتاب ہدایت ہے اور قیامت تک اس کے اثرات و ثمرات ظاہر ہوتے رہیں گے، ہر فرد اور معاشرہ قرآن حکیم سے ہدایت حاصل کر سکتا ہے۔

منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرأت اور تحفیظ القرآن کو 1994 میں شیخ الاسلام نے اس کی بنیاد رکھی اور اس کی بنیاد رکھتے ہوئے مقصد یہ تھا کہ یہاں سے حفظ القرآن کرکے بچے اور بچیاں ایسے نکلیں کہ جو قرآن مجید کے اچھے حافظ بھی ہوں دین کی بنیادی سمجھ بوجھ بھی رکھتے ہوں اور ماڈرن سکولنگ کو بھی جاری رکھیں تاکہ جیسے ہی حفظ القرآن مکمل ہو وہ میٹرک مکمل کرکے آگے یونیورسٹیز سے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ اب تک 6 ہزار سے زائد حفاظ و حافظات یہاں سے فارغ التحصیل ہوکر زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس ادارہ میں طلباء کو صرف قرآن حفظ نہیں کروایا جاتا بلکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی مکمل تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے ان کے اعمال اور اخلاق سنوانے پر توجہ دی جاتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن اور اس کے قائم کردہ اداروں پر اللہ پاک کا فضل و کرم اور انعام ہے کہ یہاں سے روزانہ نئے حفاظ پیدا ہورہے ہیں اور دین کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے آغوش کمپلیکس، تحفیظ القرآن کی انتظامیہ اور سپانسرز کو اس عظیم الشان پروگرام کے انعقاد پر مُبارکباد دی۔

آغا جعفر روناس نے اپنے خطاب میں قرآن مجید حفظ کرنے والے بچوں اور بچیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علوم القرآن کے فروغ کیلئے خدمات قابل تحسین اور قابل تقلید ہیں۔

محترمہ فضہ حسین قادری، انجینئر رفیق نجم، کرنل (ر) مبشر اقبال، الطاف حسین رندھاوا، عمارہ مقصود و دیگر مہمانوں نے حفاظ اور حافظات میں اسناد تقسیم کیں۔ تقریب میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، انجینئر محمد رفیق نجم، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، حاجی منظور حسین، الطاف رندھاوا، سید امجد علی شاہ، شعیب طاہر، سہیل احمد رضا، قاری خالد حمید کاظمی، پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم رانا، کرنل ر مبشر اقبال، رانا نفیس حسین قادری، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، سعید شاہ، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، صوفی محمد مقصود، شاہد لطیف، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، فضہ حسین قادری، انیلا الیاس، عمارہ مقصود سمیت رہنماؤں اور قرآن مجید حفظ کرنے والے بچوں کے والدین نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top