اسلام سے دوری نے زندگیاں اجیرن بنا دیں: منہاج ویمن لیگ

خاوند کا بیوی اور بیٹی قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنا لمحہ فکریہ ہے، فکری نشست
پرامن معاشرہ کیلئے خواتین ازواج مطہرات کی زندگی کا مطالعہ کریں: فضہ حسین قادری

Minhaj Women League

لاہور (17 نومبر 2022ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سوسائٹی میں بڑھتا ہوا عدم برداشت اور اس کا تدارک کے موضوع پر منعقدہ فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما فضہ حسین قادری نے کہا کہ اسلام سے دوری نے زندگیاں اجیرن بنا دیں، اعتدال پر مبنی رویوں کے فروغ اور پرامن معاشرہ کی تشکیل کے لئے خواتین سیرت النبی ﷺ، سیدہ کائنات فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا اور ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کی پاکیزہ زندگیوں کا مطالعہ کریں۔ گھر معاشرہ کی اکائی اور اخلاقی تربیت کا بنیادی مرکز ہے یہ علمی مرکز نفسا نفسی کے اس دور میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے منفی اثرات سوسائٹی پر مرتب ہورہے ہیں۔ گھر کے مرکز علم و تربیت کو بچانے کے لئے والدین، علمائے کرام، اساتذہ اور ریاست کو اپنا دعوتی و تربیتی کردار ادا کرنا ہوگا۔

فضہ حسین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے ملک بھر میں شہر شہر سیرت النبی ﷺ کانفرنسز منعقد کرنے اور فروغ علوم القرآن کی مجالس سجانے پر ویمن لیگ کی مرکزی قائدین کو مبارکباد دی بالخصوص انہوں نے عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہا۔

فکری نشست میں فیصل آباد میں خاوند کی طرف سے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ یہ واقعہ سوسائٹی میں در آنے والے عدم برداشت کے رویے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایسے واقعات کو روکنے کے لئے سیرت النبی ؐ کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ فکری نشست میں مرکزی صدر فرح ناز، مرکزی نائب صدر سدرہ کرامت، ناظمہ منہاجین عائشہ شبیر، ناظمہ انیلا الیاس، انشراح، عائشہ مبشر، ارشاد اقبال و دیگر نے اظہار خیال کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top