شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مفتی محمد رفیع عثمانی کے وصال پر اظہار تعزیت

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ممتاز عالمِ دین جسٹس (ر) مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی صدر دار العلوم کراچی مفتی محمد رفیع عثمانی کے وصال پر گہرے رَنج و غم کا اِظہار کیا ہے اور اُن کے لیے بلندیِ درجات کی دعا کی ہے۔ مرحوم کی عالمِ اسلام کے لیے گراں قدر علمی و عملی خدمات ہیں۔ آپ ایک بہترین مدرس، مصنف اور محقق تھے۔ اپنی زندگی کے آخری لمحات تک علم و تحقیق میں مشغول رہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں قربِ خاص سے نوازے اور اعلیٰ علیین میں بلند مقامات عطا فرمائے۔ اللہ رب العزت مفتی تقی عثمانی صاحب و دیگر اہلِ خانہ اور تمام متعلقین و تلامذہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور صبر و سکون کی دولت نصیب فرمائے۔

Dr Hussain Qadri addressing Jummah gathering

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top