مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ آمد

علامہ رانا محمد ادریس، رانا نفیس حسین قادری نے منہاج القرآن کی قومی وملی خدمات پر بریفنگ دی
منہاج القرآن اسلام کے خلاف فتنوں کا علمی و فکری سطح پر مقابلہ کر رہی ہے، علامہ رانا محمدادریس

Different personalities visits Minhaj ul Quran secretariat

لاہور (19 نومبر 2022) مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد، نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، صدر لاہور رانا نفیس حسین قادری نے منہاج القرآن کی تعلیم و تربیت، خدمت دین و انسانیت کے باب میں انجام دی جانے والی قومی وملی خدمات پر بریفنگ دی۔

علامہ رانا محمد ادریس نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سینکڑوں موضوعات پر لکھی جانے والی ایک ہزار تصانیف اور 7 ہزار سے زائد لیکچرز کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ و فساد کے اس دور میں ہر طرف مصطفوی تعلیمات پر رکیک حملے ہو رہے ہیں اور نئی نسل کے اذہان کو پراگندہ کیا جا رہا ہے، منہاج القرآن ان تمام فتنوں اور اسلام کے دامن پر لگائے جانے والے داغوں کے خلاف علمی و فکری سطح پر مقابلہ کر رہی ہے اور پوری دنیا کے مسلمانوں اور نوجوانوں کے سامنے مصطفوی تعلیمات کو ان کی اصل شکل اور پیغام کے ساتھ رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امت کے ہر فرد یہ ذمہ داری ہے کہ وہ قرآن و سنت کے حقیقی پیغام کے فروغ کیلئے کام کرے اور اس حوالے سے منہاج القرآن کا پلیٹ فارم حاضر ہے۔

رانا نفیس حسین قادری نے مہمانان گرامی کو مرکزی سیکرٹریٹ میں خوش آمدید کہا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے علوم القرآن و علوم السنہ کے حوالے سے انجام دی جانے والی تربیتی نشستوں اور لرننگ پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر میاں ممتاز، پروفیسر ذوالفقار، کیپٹن (ر) عبد المجید، غلام شبیر جامی، امجد چوہدری و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top