اسلام اعتدال و روداری کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
صدر منہاج القرآن کا جواد حامد کی رہائش گاہ پر منعقدہ ضیافت میلاد میں اظہار خیال
لاہور (22 نومبر 2022ء) صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ دین اسلام رواداری، محبت، امن اور باہمی بھائی چارے کا دین ہے۔ رسول اکرم ﷺ نے نیکی کرنے اور اس کو پھیلانے کا درس دیا ہے۔ ہم سب نبی اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوجائیں تو ہماری زندگیاں آسان ہوجائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن جواد حامد کی رہائش گاہ پر منعقدہ ضیافت میلاد و سیرت مصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خوبصور ت و روح پرور تقریب میں تحریک منہا ج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر برگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، راجہ زاہد محمود، سید الطاف حسین گیلانی، نور اللہ صدیقی، صوفی مقصود، ڈاکٹر علی وقار، سلیم انجینئر، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروری، عین الحق بغدادی، عبدالرحمن ملک، مظہر محمودعلوی، احسن ارشاد، ڈاکٹر ایوب بیگ، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، ڈاکٹر ظفر علی ناز قریشی سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی۔ عالمی شہرت یافتہ نعت خوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ نظامت کے فرائض منفرد لہجے کے کمپیئر تسنیم احمد صابری نے انجام دئیے۔ قاری سید خالد حمید کاظمی نے تلاوقت قرآن مجید سے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔ الحاج اختر قریشی، محمد افضل نوشاہی، سرور حسین نقشبندی، ظہیر بلالی، حافظ خرم شہزاد، حمزہ نوشاہی، محمد جواد نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کی۔ جواد حامد نے تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ