شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شان و عظمت اہل بیت علیہم السلام کے موضوع پر نئی تصنیف کی تقریب رونمائی 26 نومبر کو کراچی میں ہوگی

لاہور (25 نومبر 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عظمت و شان اہل بیت اطہار علیہم السلام کے موضوع پر نئی تصنیف ''القول المتین فی امر یزید اللعین''کی عظیم تقریب رونمائی 26 نومبر کو کراچی میں ہو رہی ہے۔ تقریب شام 6 بجے آرٹس کونسل کراچی میں ہوگی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک پر شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔

تقریب کا اہتمام تحریک منہاج القرآن کراچی کی طرف سے کیا گیا ہے، تقریب رونمائی میں ملک بھر سے ممتاز علماء و مشائخ شرکت اور اظہار خیال کریں گے۔ تقریب سے ڈاکٹر جمیل اظہر وتھرا، مفتی سید شاہ حسین گردیزی، ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی، علامہ منظر الحق تھانوی، علامہ غلام شبیر میثمی، علامہ مفتی ضیاء الحق مدنی، علامہ ناظر عباس تقوی، ڈاکٹر عاطف اسلم راؤ، ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، مولانا اکبر علی، مولانا محمد احمد فاطمی، علامہ آغا زین رضا، مفتی محمود الحسینی، مفتی محمد نوید عباسی خطاب کریں گے۔ تقریب کی صدارت قاضی زاہد حسین کریں گے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور خصوصی شرکت کریں گے۔

Launching Dr Qadri book Yazid ke Kufr awr us par Laanat ka Masala?

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top