سیکرٹری آرٹس اینڈ لینگویجز اعجاز حسین لون کا منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دوہ

اعجاز حسین لون نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین سے ملاقات کی
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علم اور امن کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں: اعجاز حسین لون
ملاقات میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نور اللہ صدیقی، ڈاکٹر احسن محمود، اعجاز شیخ بھی موجود تھے

Ijaz Hussain visits minhaj ul quran secretariat

لاہور (25 نومبر 2022ء) سیکرٹری آرٹس اینڈ لینگویجز اعجازحسین لون نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں صدر منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نوا ز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی و دیگر مرکزی قائدین نے خوش آمدید کہا۔ اعجاز حسین لون نے صدر منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، ڈاکٹر احسن محمود، اعجاز شیخ موجود تھے۔

خرم نواز گنڈاپور نے اعجاز حسین لون کو منہاج القرآن کے تعلیمی و تربیتی منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے درجنوں موضوعات پر 1 ہزار سے زائد کتب تصنیف کی ہیں۔ اعجاز حسین لون نے اپنی گفتگو میں کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علم و امن، فروغ تعلیم، بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات آنے والی نسلوں کے لئے ہیں۔

اعجاز حسین لون نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں قائم گوشہ درود، جامع شیخ الاسلام، فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ و دیگر شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔

Ijaz Hussain visits minhaj ul quran secretariat

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top