پاکستان کو تعلیمی انقلاب کی ضرورت ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

قائد منہاج القرآن کی طرف سے ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم قائم کرنے کا اعلان
مراکز علم کے نصاب کے لئے ماہرین سکالرز پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی

Pakistan needs educational revolution - Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri

لاہور (5 دسمبر 2022ء) بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ قوم کو تعلیمی انقلاب کی ضرورت ہے۔ تعلیمی انقلاب کے لئے ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ فکری و ذہنی انتشار سے نجات کے لئے ہر گھر کو مرکز علم بنانا ہوگا۔ سیاسی و سماجی زوال کی بڑی وجہ منفی و غیر ذمہ دارانہ رویے ہیں۔ جائز و ناجائز کی تمیز کھو دینے والی قومیں محکوم بن جاتی ہیں۔ اخلاقی تربیت کے بحران کی وجہ سے نیکی وبدی کی تمیز ختم ہو گئی۔ قوم کو تعلیم و تربیت کردار و اخلاق کے انقلاب کی ضرورت ہے۔ فحاشی، عریانی، بدعنوانی کو برائی نہ سمجھنا سب سے بڑا بحران ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مراکز علم کے نصاب کے لیے تعلیمی ماہرین و مذہبی سکالرز پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔ اجلاس میں خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، انجینئر رفیق نجم، رانا محمد ادریس، محمد فاروق رانا، سعید رضا بغدادی، نوراللہ صدیقی، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، انیلا الیاس، ام حبیبہ اسماعیل، علامہ حسن جماعتی و دیگر نے شرکت کی۔

Pakistan needs educational revolution - Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top