پاکستان طبقاتی نظام تعلیم کی وجہ سے پسماندہ رہ گیا: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

ریاست دینی مدارس کو سائنس و کمپیوٹر کی تعلیم سے آراستہ کرے
کینیڈا ون ٹی وی کے زیراہتمام مذاکراہ میں اظہار خیال

Pakistan left backward due to class system of education - Dr Hussain Mohiuddin

لاہور (9 دسمبر 2022) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کینیڈا ون ٹی وی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان طبقاتی نظام تعلیم کی وجہ سے پسماندہ رہ گیا، دوہرے، تہرے نصاب تعلیم نے من حیث المجموع ایک طرف ترقی کے دھارے سے الگ کر دیا دوسری طرف قو م کو فرقوں، گروہوں، ذات پات میں تقسیم کر دیا۔ ریاست نے شہری کو معیاری تعلیم دینے کا آئینی وعدہ پورا نہیں کیا۔ ریاست کو ہر شہری کو تعلیم دینے کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کرنا ہو گا۔ ریاست دینی مدارس کو تعلیم و تحقیق کے قومی دھارے میں لانے کیلئے انہیں سائنس و کمپیوٹرز لیبز بنا کر دے۔ دینی مدارس میں زیر تعلیم لاکھوں طلبہ کو نظر انداز کرنا قومی نقصان ہے۔ ریاست فروغ علم کے ان مراکز کی سرپرستی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام بحرانوں کا حل تعلیم و تربیت میں پنہاں ہے۔ جدید تعلیم کے ساتھ طالب علموں کو محمدی کردار میں ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

کینیڈا ون ٹی وی کے سی ای او اور سینئر صحافی بدرمنیر چودھری نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو خوش آمدید کہا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منہاج یونیورسٹی اور منہاج القرآن کے دوسرے تعلیمی اور فلاحی اداروں کی خدمات کو سراہا۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن ’’انقلاب بذریعہ تعلیم اور تعلیم سب کے لئے‘‘ پر عمل پیرا ہیں۔ اسی ویژن کے تحت پاکستان میں چھ سو سے زائد تعلیمی ادارے قائم کئے اور بین الاقوامی معیار کی حامل منہاج یونیورسٹی لاہور بے مثال خدمات انجام دے رہی ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکاء کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم پاکستانی حکمرانوں کی کبھی بھی ترجیح نہیں رہی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top