آغوش آرفن کیئر ہوم کے ہونہار طالبعلم رمضان شبیر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

رمضان شبیر نے پنجاب سکولز گیمز میں لانگ جمپ اور دوڑ میں پوزیشنز حاصل کیں
کھیلوں سے طلبہ میں نظم و نسق اور قائدانہ صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں، کرنل (ر) مبشر اقبال

A ceremony was organized in honor of the talented student of Aghosh Orphan Care Home, Ramzan Shabbir

لاہور (8 دسمبر 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم کے ہونہار طالبعلم رمضان شبیر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ رمضان شبیر نے سالانہ (ڈپٹی کمشنر) پنجاب سکولز گیمز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لانگ جمپ اور سو میٹر دوڑ میں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ سکول گیمز میں 6 سو سکولوں سے آٹھ ہزار سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔ کھیلوں کا انعقاد ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوا۔

ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل(ر) مبشر اقبال نے ڈپٹی کمشنر سکول گیمز میں میڈل لینے والے طالبعلم رمضان شبیر کو مبارکباد اور میڈل دیتے ہوئے کہاکہ آغوش آرفن کیئر ہوم میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی اخلاقی و تربیت و جسمانی صحت کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ کرنل(ر) مبشر اقبال رمضان شبیر اور انچارج سپورٹس ملک منظور حسین کی محنت کو سراہتے ہوئے طلبہ کو مزید محنت کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں اس ملک کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، جس طرح نصابی تعلیم، ذہنی صلاحیتیں اور بہتر کردار پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اسی طرح کھیلیں طلبہ میں نظم و نسق، احساس ذمہ داری اور قائدانہ صلاحیتوں کیلئے راہ ہموار کرتی ہیں۔ آغوش آرفن کیئر ہوم میں فزیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے پورا سال مختلف گیمز کا انعقاد کروایا جاتا ہے تاکہ طلبہ کی کردار سازی کے ساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی نشوونما ممکن ہو۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top