منہاج القرآن کی طرف سے کالام میں سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن پیکج کی تقسیم

کالام، اتروڑ، گھبرال، چشمال، لئی کوٹ میں راشن بیگ، گرم بستر، بچوں کے کپڑے تقسیم کئے گئے
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آخری متاثر کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی: خرم نواز گنڈاپور
منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں مشتاق احمد، محمد اسحاق، ایوب انصاری، قاضی محمود الاسلام نے راشن تقسیم کیا

Minhaj Welfare Foundation distributs Warm clothes and bedding in Utror Kalam

لاہور (14 دسمبر 2022) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے پورے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ متاثرین سیلاب کی زندگیاں معمول پر آنے تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان عمل میں موجود ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سوات میں سینکڑوں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے سوات کے علاقوں کالام، اتروڑ، گھبرال، چشمال، لئی کوٹ میں راشن بیگ، گرم بستر، بچوں کے کپڑے تقسیم کئے۔

اس موقع پر مرکزی رہنما منہاج القرآن انٹرنیشنل مشتاق احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات اور ملحقہ متاثرہ علاقوں میں ہزار وں خاندانوں میں راشن تقسیم کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے مرحلے میں بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر سوات کے متاثرہ علاقوں میں راشن بیگز، بستر و دیگر اشیائے ضروریہ تقسیم کی گئیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے مجموعی طور پر سینکڑوں راشن بیگز متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیلاب زدگان کی امداد کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ ریلیف کے ساتھ ساتھ آبادکاری کی منصوبہ بندی پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ان شاء اللہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

صدر منہاج القرآن سوات محمد اسحاق نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی امداد کے ساتھ ساتھ تعمیر نو کے کام پر بھی توجہ دینا ہو گی، دونوں ہی سرگرمیاں لازم و ملزوم ہیں، انہوں نے اپیل کی کہ بحرین سمیت سوات کے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر تعمیر نو کے کام کا آغاز کیا جائے۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما ایوب انصاری، قاضی محمودالاسلام اور رانا محمد عتیق بھی موجود تھے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ آخری متاثر کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top