سینئر اداکار ہنی البیلا کا منہاج القرآن سیکرٹریٹ اور منہاج یونیورسٹی کا دورہ

نوجوان طبقہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بات کو سنتا بھی ہے اور مانتا بھی ہے: ہنی البیلا
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوجوانوں کو ہمیشہ علم اور امن کا سبق دیا ہے: سینئر اداکار
ہنی البیلا نے گوشۂ درود میں حاضری دی ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی

Honey Albela visited Minhaj ul Quran Secretariat

لاہور (14 دسمبر 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے شعبہ پبلک ریلیشنز کی دعوت پر سینئر اداکار ہنی البیلا نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ اور منہاج یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ معروف مصنف اور ہدایتکار حسیب خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر پبلک ریلشنز شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، عبدالحفیظ چوہدری، عابد بشیر و دیگر رہنماؤں نے ہنی البیلا کو منہاج القرآن سیکرٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہا۔ ہنی البیلا نے نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ نور اللہ صدیقی و دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔ ہنی البیلا نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں قائم گوشہ درود میں حاضری دی ملکی سلامتی و خوشحالی اور اپنے والد حاجی البیلا (مرحوم) کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی۔ مرکزی گوشہ درود میں نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد اور علامہ محمد لطیف مدنی بھی موجود تھے۔

علامہ محمد لطیف مدنی نے بتایا کہ گوشہ درود کے قیام کو 17 سال مکمل ہو گئے ہیں، انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے یہ اعزاز تحریک منہاج القرآن کو دیا ہے کہ یہاں 24 گھنٹے حضور ﷺ کی بارگاہ میں درود پاک کا نذرانہ پیش کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہنی البیلا نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ نوجوان طبقہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بات کو سنتا بھی ہے اور مانتا بھی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوجوانوں کو ہمیشہ علم اور امن کا سبق دیا ہے۔ میں دنیا کے بہت سے ممالک میں جاتا ہوں منہاج القرآن کی علم، امن، تحقیق اور قرآن و سنت کی حقیقی تعلیمات کو دیکھ کر فخر محسوس کرتا ہوں۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس عظیم تحریک کو 100 ممالک میں پھیلایا ہے۔ منظم تنظیمات قائم کیں ہیں۔ فروغ اسلام اور فروغ علم کے لئے تحریک منہاج القرآن کی خدمات اپنی مثال آپ ہیں۔ میرے والد حاجی البیلا (مرحوم) کا تحریک منہاج القرآن سے بہت پرانا تعلق ہے اور وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا بہت احترام کرتے تھے۔

ہنی البیلا اور حسیب خان نے منہاج یونیورسٹی میں وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود سجاد اور رجسٹرار ڈاکٹر خرم شہزاد سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر عبدالرحمن ملک، فرحان جاوید، میجر (ر) سلمان و دیگر بھی موجود تھے۔

Honey Albela visited Minhaj ul Quran Secretariat

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top