ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل رضا کا مسیحی رہنما شاہد معراج کے انتقال پر اظہار افسوس

شاہد معراج نے مسلم مسیحی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا
شاہد معراج محب وطن پاکستانی اور بین المذاہب رواداری کے علمبردار تھے: سہیل رضا

لاہور (15 دسمبر 2022ء) ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے مسیح رہنما، ریورنڈر شاہد معراج، کیتھڈرل چرچ آف پاکستان کے انتقال پر مسیح برادری اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد معراج ایک محب وطن پاکستانی اور بین المذاہب رواداری کے علمبردار تھے۔ قومی سطح پر قیام امن و سلامتی اور ملی یکجہتی کے فروغ کے لئے شاہد معراج کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ سہیل احمد رضا نے کہا کہ شاہد معراج انتہائی ملن ساز، خوش اخلاق اور محبت کرنے والی شخصیت تھے۔ شاہد معراج نے مسیحی رہنما کی حیثیت سے ہمیشہ وطن عزیز میں قیام امن و محبت اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لئے قابل قدر خدمات انجام دیں۔ شاہد معراج نے مسلم مسیحی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد معراج کے خاندان اور پوری مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد معراج کی منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز سے گہری وابستگی رہی ہے۔ منہاج القرآن سیکرٹریٹ اور بالخصوص منہاج یونیورسٹی میں قائم شعبہ اسکول آف پیس اینڈ ریلجن کی ہر تقریب میں شرکت کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرفیتھ ریلیشنز کا وفد شاہد معراج کی آخری رسومات میں شرکت کرے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top