شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ظفر مرتضیٰ طاہر کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ظفر مرتضیٰ طاہر شیخ الاسلام کے پرسنل اسسٹنٹ اور منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق ہیں

Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri condolences on the death of wife of Zafar Murtaza Tahir

لاہور (15 دسمبر 2022ء) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل اسسٹنٹ، تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق ظفر مرتضی طاہر کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ظفر مرتضیٰ طاہر کی زوجہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے او ر ظفر مرتضی طاہر سمیت جملہ سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت، حوصلہ اور توفیق عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہا ج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب صدر بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، قاضی فیض الاسلام، منشاء مغل، رائے عزیز، عادل عباسی سمیت دیگر رہنماؤں نے مرحومہ کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش، مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دریں اثناء ظفر مرتضی طاہر کی اہلیہ (مرحومہ) کی نماز جنازہ جمعۃ المبارک کو دن 11:00 بجے فیصل آباد میں ان کے آبائی علاقے میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنما ؤں سمیت مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top