کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسزمیں ایک روزہ تربیتی نشست کا انعقاد

”دعوت دین اور جدید ذرائع ابلاغ“ کے عنوان سے منعقدہ تربیتی نشست میں طلبا کی شرکت
بہترین مستقبل کے لئے عظیم نصب العین کا ہونا بہت ضروری ہے: ڈاکٹر محمد افضل قادری
منہاج القرآن جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بانی تحریک ہے: سینئر ریسرچ سکالر

Tarbiyati Nashist in College of Shariah and Islamic Sciences

لاہور (17 دسمبر 2022ء) کالج آج شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (بزم منہاج) کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی نشست بعنوان ”دعوت دین اور جدید ذرائع ابلاغ“ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی نشست میں کالج آ ف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسزکے اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

صدر بزم منہاج محمد اسامہ مجید نے استقبالیہ کلمات میں تربیتی نشست کے مقصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی نشست کا مقصد ہے کہ ہم اپنے پڑھے اور سیکھے سے کیسے مستفید ہوسکتے ہیں۔ معلمین اور ٹرینیرکے تجربات کی روشنی میں ہمیں یہ سیکھنے کا موقع ملتا ہے کہ ہم نے اپنی صلاحیتوں کو کب، کیسے اور کہاں استعمال میں لانا ہے۔

تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ریسرچ سکالر فرید ملت ریسر چ انسٹیٹوٹ ڈاکٹر محمد افضل قادری نے کہا کہ بہترین مستقبل کے لئے عظیم نصب العین کا ہونا بہت ضروری ہے اور عظیم نصب العین کے لئے فکری، واضحیت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا اپنے عہد کے ذرائع ابلاغ سے فائدہ اٹھانا اور ان تک رسائی حاصل کرنا صرف مصلحت کا تقاضا نہیں بلکہ اسلامی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کی پیروی ہے۔ اللہ کریم نے عقل انسانی کو ایسے نئے آلات و وسائل ایجاد کرنے کی رہنمائی فرمائی ہے جس کا کچھ سالوں قبل تصور بھی ممکن نہ تھا۔ موجودہ دور سائنسی انکشافات و ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ اصلاح معاشرہ کے لئے ذرائع ابلاغ کے لئے بہتر سے بہتر انداز میں مستفید ہونا چاہیے۔ سوشل میڈیا و انٹرنیٹ کے استعمال کے مثبت پہلو معاشرے کے لئے بہت مفید اور موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن نے جدید ذرائع ابلاغ کے میدان میں اپنا ایک منفرد اور نمایاں مقام بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو جدید ذرائع ابلاغ کا مثبت انداز سکھانا، ان کی فکری و نظریاتی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دینا، جدید ذرائع ابلاغ کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کرنا، دینی و مذہبی تنظیمات کی ذمہ داری ہے۔ اصلاح معاشرہ کے لئے جدید ذرائع ابلاغ کے مثبت استعمال کی رہنمائی فرائم کی جائے تو نوجوان ملک و قوم کی بہترین خدمت کرسکتے ہیں۔ منہاج القرآن جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے اسلام کا حقیقی چہرہ اور پیغمبر اسلام حضور نبی اکرم ﷺکی تعلیمات نہ صرف دنیا کو دکھانے کے لئے مصروف عمل ہے بلکہ نوجوان نسل کے عقائد و نظریات اور ان کی بہترین تعلیم و تربیت کا بیڑہ بھی اٹھائے ہوئے ہے۔

قاری محمد مدثر نے تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت حاصل کی۔ حافظ محمد طیب جنرل سیکرٹری بزم منہاج نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top