منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم نے پانچ سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا، مفت ادویات دیں
دکھی انسانیت کی خدمت سے معاشرتی نا ہمواری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے: حاجی محمد امجد
تحریک منہاج القرآن کا منشور ہی دکھی انسانیت کی خدمت ہے: کیپٹن (ر) عبدالمجید

One day free medical camp of Minhaj-ul-Quran Lahore

لاہور (19 دسمبر 2022ء) تحریک منہاج القرآن لاہور (منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) کے زیراہتمام پی پی 147 لاہور میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم نے پانچ سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا۔ مریضوں میں مرد، خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے۔ مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ مریضوں کے شوگر، ہیپاٹائٹس سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے رہنماؤں نے فری میڈیکل کیمپ کی نگرانی کی۔ مقامی لوگوں اور مریضوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر تحریک منہاج القرآن کا شکریہ ادا کیا۔ میڈکل کیمپ کا افتتاح نائب صدر منہاج القرآن لاہور حاجی محمد امجد اور ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کیپٹن (ر) عبدالمجید نے کیا۔

اس موقع پر طارق الطاف، معراج خالد،عامر لطیف، رانا عتیق الرحمن سمیت تحریک منہاج القرآن کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی محمد امجد نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے معاشرتی نا ہمواری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام پورے لاہور میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکل سٹاف ضرورت مند مریضوں کا مفت معائنہ کرتے ہیں۔ دین اسلام نے خدمت خلق کے کاموں کی نہ صرف تلقین فرمائی ہے بلکہ اس کو عبادت کا درجہ دیا ہے۔

کیپٹن ( ر) عبدالمجید نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت سے دکھی، مستحق اور ضرورت مند انسان رہتے ہیں جو ہماری مدد اور تعاون کے منتظر ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کا منشور ہی دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top