سیلاب متاثرین کو کبھی نہیں بھولیں گے، خرم نواز گنڈاپور

جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں 20 گھروں کی تعمیر نو کا آغاز کر دیا
بلوچستان میں بارشوں سے 3 ہزار سکول متاثر ہوئے، بحالی میں مدد دیں گے
منہاج ویلفیئر کے ڈائریکٹر کی بریفنگ، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مبارک باد

Minhaj Welfare foundation distributes curriculum books

لاہور (21 دسمبر 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین ہمارے بھائی ہیں انھیں نہ بھولے ہیں اور نہ بھول سکتے ہیں، مخیر حضرات کے تعاون سے دستیاب وسائل کے مطابق متاثرین کی مدد جاری رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر انجینئر محمد ثناء اللہ کی سیلاب متاثرین کی بحالی کے ضمن میں جاری ویلفیئر سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ کے بعد کیا۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افئیرز نوراللہ صدیقی اشتیاق حنیف مغل، قاسم منصور اعوان و دیگر قائدین موجود تھے۔

کنٹری ڈائریکٹر انجینئر محمد ثناء اللہ نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے پہلے مرحلے میں لاکھوں افراد کو کھانا، راشن اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ سینکڑوں افراد کے لئے خیمہ بستیاں آباد کی گئیں۔ اب گھروں کی تعمیر کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ 30 خاندانوں کے لیے نئے گھروں کی تعمیر شروع کر دی ہے جن میں سے 10 مکمل ہو گئے ہیں جن کی چابیاں متاثرین کے حوالے کی جا چکی ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس وقت تحصیل روجھان بستی جام منگل چک نمبر 1 میں 7 گھر، چک نمبر 2 میں 2 گھر، شکار پور میں 5 گھر بنا رہے ہیں، اسی طرح بلوچستان نصیر آباد میں مقامی آبادی کی سہولت کے لیے 8 کمروں اور ایک جامع مسجد پر مشتمل کمیونٹی سنٹر کی تعمیر کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جس کا ابتدائی تخمینہ 45 لاکھ روپے ہے۔

انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ نئے گھر 2 بیڈ رومز، کچن، باتھ اور مویشیوں کے باڑہ پر مشتمل ہیں اور تعمیراتی لاگت 4 لاکھ روپے فی یونٹ ہے، انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 3 ہزار پرائمری اور مڈل سکول بھی متاثر ہوئے ہیں ان کی بحالی کے لئے بھی اقدامات کریں گے کیونکہ تعلیم کا سلسلہ ایک لمحے کے لیے بھی سٹاپ نہیں ہونا چاہیئے، انھوں نے بتایا کہ بلوچستان میں میں سکولوں میں بچوں میں نصابی کتب اور دیگر تدریسی سامان بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مخیر حضرات کو سائٹ کے دورہ کی دعوت بھی دی اور تعاون کی درخواست بھی کی، انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مدد ہمارا دینی، قومی و ملی فریضہ ہے، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ متاثرین کو جلد اپنے پاؤں پر کھڑا کرے اور انہوں نے بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوں کے جذبہ کو سراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top