حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین الگیلانیؒ کی صاحبزادی کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں سینئر مرکزی رہنماؤں کی شرکت

Prayer Ceremony

لاہور (26 دسمبر 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین البغدادی القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی کی برسی کے سلسلے میں (بزم قادریہ) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مرکزی گوشۂ دور میں ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ علامہ محمد لطیف مدنی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کروائی۔

دعائیہ تقریب میں نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، راجہ زاہد محمود، سید الطاف حسین گیلانی، محمد رفیق نجم، احمد نواز انجم، شہزاد رسول قادری، عابد بشیر قادری، ڈاکٹر نعیم انور نعمانی، علامہ غلام مرتضی علوی، سرفراز احمد خان، حاجی محمد اسحاق، علامہ غلام ربانی تیمور، شفقت ندیم سمیت تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں، کارکنان اور منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کے ممبران نے شرکت کی۔ عالمی شہرت یافتہ قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی۔ نامور ثناء خوانِ مصطفی ﷺ شکیل احمد طاہر، خرم شہزاد و دیگر نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top