منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام کرسمس تقریب کا انعقاد

تقریب میں مسیحی برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی
شدت پسندی کو روکنے کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی کے پیغام پر عمل کرنا ہوگا: سہیل احمد رضا
تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد انسانیت کے احترام پر مبنی ہے: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز

Christmas Ceremony under Minhaj ul Quran Interfaith Relations

لاہور (28 دسمبر2022ء) منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلشنز کے زیراہتمام کرسمس کے حوالے سے لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین، بچوں اور بوڑھوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاسٹر انور، پاسٹر یعقوب، پاسٹر لیاقت، پاسٹر عمانوئیل سمیت مسیحی رہنماؤں نے شرکت کی۔ سینٹ پال چرچ میں منعقدہ تقریب میں ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی، کیک کاٹا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد انسانیت کے احترام پر مبنی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن، محبت، سلامتی، برداشت، مذہبی رواداری اور باہمی احترام کے رویوں کو فروغ دینے کے لئے کام کررہے ہیں۔ سہیل رضا نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے امن و محبت کی تعلیم دی۔ مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا۔ پاکستان ہم سب کا ہے۔ سہیل احمد رضا نے انسانیت کی اخلاقی قدروں کو مضبوط کرنے کے لئے ہمدردی، محبت، رواداری اور بھائی چارے کی اقدار پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عدم برداشت اور شدت پسندی کو روکنے کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی روادای کے پیغام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

تقریب میں الیاس ڈوگر، رمضان ایوبی، شہزاد خان سمیت منہاج القرآن لاہور کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top