منہاج القرآن کے زیراہتمام 10 روزہ قرآن لرننگ کورس اختتام پذیر

اختتامی تقریب سے جسٹس (ر) نذید غازی، خرم نواز گنڈاپور، سعید رضا بغدادی و دیگر کا خطاب
3 سو سے زائد خواتین و حضرات نے 10 روزہ قرآن لرننگ کورس کی تکمیل کی

Diploman in Quran Studies by Minhaj ul Quran concluded

لاہور (2 جنوری 2023ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل شعبہ کورسز کے زیراہتمام جاری 10 روزہ قرآن لرننگ کورس اختتام پذیر ہو گیا۔ قرآن لرننگ کورس مکمل کرنے والے 3 سو سے زائد خواتین و حضرات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ گزشتہ روز اس حوالے سے اختتامی تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جسٹس (ر) نذیر احمد غازی نے کہا کہ ہم خوش قسمت امت ہیں جسے اللہ نے اپنی آخری کتاب جو قیامت تک کیلئے کتاب ہدایت ہے سے نوازا۔ علوم القرآن کے فروغ کیلئے کام کرنا بڑی سعادت اور عبادت ہے۔ کتاب ہدایت کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کے حوالے سے محنت کرنے پر میں ادارہ منہاج القرآن اور پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اختتامی تقریب سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، ڈائریکٹر کورسز سعید رضا بغدادی، پروفیسر ناصر محمود، پروفیسر محمود مسعود نے خطاب کیا۔ اختتامی تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان نائب ناظمین اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، جواد حامد، نور اللہ صدیقی، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، ناظم نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر، علامہ عین الحق بغدادی، محمد شجاعت و دیگر نے شرکت کی۔

خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ذریعہ ہدایت و نجات اور ماخذ العلوم ہے۔ قرآن سیکھنے اور سکھانے والوں کیلئے دنیا و آخرت میں بشارتیں ہیں، انہوں نے منہاج القرآن شعبہ کورسز کو کامیاب کورس کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

انجینئر رفیق نجم نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن کا اصل ادب یہ ہے کہ اسے درست ادائیگی کے ساتھ پڑھا، سمجھا اور پھر اس پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کو فروغ قرآن کی تحریک بنایا ہے۔

ڈائریکٹر کورسز حافظ سعید رضا بغدادی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن مجید کی درست تلفظ کے ساتھ ادائیگی کا علم ناپید ہو رہا تھا۔ شیخ الاسلام کی سرپرستی میں منہاج القرآن نے تجوید و قراءت کے اس علم کو پھر سے زندہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ کورسز سے اب تک تین لاکھ سے زائد افراد تربیت حاصل کر چکے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خواتین و حضرات کو شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

Diploman in Quran Studies by Minhaj ul Quran concluded

Diploman in Quran Studies by Minhaj ul Quran concluded

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top