کالج آف شریعہ میں بزم منہاج کے زیرانتظام اردو اور انگریزی تقریری مقابلہ کا انعقاد
طلبہ کی ادبی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے بزم قادریہ کے زیرانتظام 4 جنوری 2023ء کو اردو اور انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ اردو تقریری مقابلہ بعنوان قائد اعظم اور آج کا پاکستان اور انگریزی تقریری مقابلہ Quid Azam Muhammad Ali Jinnah and Today’s Pakistan کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔ جس میں طلبہ نے نہایت خوبصورت اور مدلل انداز میں قائداعظم کے افکار کی روشنی میں پاکستان کے ارتقاء پر بحث کی۔
اردو مقابلہ تقریر میں فاروقی گروپ سے طالب علم سید علی رضا شاہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ مقابلہ انگریزی تقریر میں صدیقی گروپ سے محمد صائم نے پہلا انعام حاصل کیا ہے۔تقریب میں پروفیسر جمیل حیدر الازھری، پروفیسر حافظ خلیل الازھری، پروفیسر نصیر افضل الازھری، طلحہ حسنات، کوآرڈینیٹر شریعہ کالج پرویز بلال اور پروفیسر ڈاکٹر عاصم شہباز نے بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی۔علاوہ ازیں اسامہ مجید الکریمی (سابق صدر بزمِ منہاج)، سعدالرحمن (نو منتخب صدر بزمِ منہاج) محمد فواد (صدربزم قادریہ) محمد منیب عارف (نائب صدربزم قادریہ) محمد اویس (جنرل سیکرٹری بزم قادریہ) محمد مغیث (فائنانس سیکرٹری بزم قادریہ) حامد مصطفیٰ عباسی (پریس سیکرٹری بزم قادریہ) محترم عبد الرزاق اور محمد عبد اللہ نے بھی تقریب کو زینت بخشی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم شہباز نے کہا کہ خطابت کے میدان میں شریعہ کالج لاہور کو ہمیشہ نمایاں مقام حاصل رہا ہے طلبہ کی ادبی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت ان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے۔تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے نوازا گیا ۔
تبصرہ