سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ شازیہ مرتضیٰ کے والد کا انتقال، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقاری کا اظہارِ افسوس

نماز جنازہ میں خرم نواز گنڈاپور، رانا نفیس قادری، قاضی فیض الاسلام و دیگر کی شرکت

Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahirul Qari's condolences on the death of Shazia Murtaza father

لاہور (11جنوری 2023ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک لاہور کے راہنما محمد اقبال کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ محمد اقبال تحریک کے عظیم سپوت اور جانثار عہدیدار تھے۔ وہ آخری سانس تک تحریک کے وفادار اور مشن کے خدمت گزار رہے۔ میں ان کی رحلت پر غمزدہ ہوں اور اللہ رب العزت سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی بخشش اور درجات بلند فرمائے ان کی دینی خدمات کو قبول فرمائے اور اجر عظیم سے نوازے۔ انہوں نے کہا کہ میں محمد اقبال کے سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور صبر جمیل کے لئے دعا گو ہوں۔ محمد اقبال سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ شازیہ مرتضیٰ کے والد اور سانحہ کی شہیدہ تنزیلہ امجد کے سُسر اور بسمہ امجد کے دادا تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج 11 جنوری سہ پہر عیدگاہ محمود بوٹی شاہ گوہر آباد داروغہ والہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور، قاضی فیض الاسلام، رانا نفیس حسین قادری، حافظ غلام فرید، غلام ربانی تیمور، ریاست علی چدھڑ، ڈاکٹر شاہد محمود، انجینئر شفاقت علی مغل، پروفیسر ذوالفقار علی، حفیظ اللہ جاوید، طیب ضیاء و دیگر قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب ناظمین اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی، سید الطاف حسین شاہ، جی ایم ملک، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، مظہر محمود علوی، عرفان یوسف، حاجی امداد اللہ قادری، عبدالرحمن ملک، علامہ میر آصف اکبر و دیگر قائدین نے محمد اقبال کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور بخشش کے لئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top