شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علامہ محمد سعید احمد اسعد کے انتقال پر اظہار تعزیت

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علامہ محمد سعید احمد اسعد کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ علامہ محمد سعید احمد اسعد اہلسنت و جماعت کی ایک معتبر علمی شخصیت تھے۔ آپ نے ساری زندگی دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں صرف کی۔ آپ کے تلامذہ ملک کے طول و عرض میں اسلام کی خدمت میں مشغول ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی دینی خدمات کو قبول فرمائے اور جوارِ رحمت میں قربِ خاص سے نوازے۔ انہوں نے علامہ سعید احمد اسعد کے اہلِ خانہ "متعلقین اور تلامذہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا" اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top