منہاج کالج آف شریعہ کا ذہین طلباء کیلئے خورشید بیگم سکالر شپ ایوارڈ

Group photo of Students of College of Shariah

لاہور(18 جنوری 2023ء) منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے درجنوں ہونہار طلباء کو حضرت خورشید بیگم سکالر شپ ایوارڈ دیا گیا۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی جس میں ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ شاہد لطیف، ملک وزیر انور، ملک غلام عباس اعوان، ملک بشیر احمد اعوان، ملک امتیاز اعوان نے شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر ریسورسز شاہد لطیف نے کہا کہ فی زمانہ کسی مستحق کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے وسائل فراہم کرنا بہت بڑی دینی و قومی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جس نے آج تک محض وسائل نہ ہونے کی وجہ سے کسی طالب علم کو ادارے سے برخاست نہیں کیا۔ سیکڑوں طلباء کو حضرت خورشید بیگم سکالر شپ ایوارڈ کے ذریعے وسائل مہیا کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر خوشحال پاکستان کی تشکیل ناممکن ہے۔

تقریب میں محمد حاشر فاروق، حافظ کاشف بٹ، حامد مصطفیٰ عباسی، شہباز احمد، سید بدر العارفین علی، اسامہ مجید، حافظ محمد طیب، انیب امجد بٹ، محمد حبیب سلطانی، محمد طاہر، محمد عمر بلال نے پہلی پوزیشن، منصور علی، محمد انس، صاحب جان، انوار حسین، ارشد علی، حافظ محسن علی سبحانی، معین الاسلام، حافظ سعدالرحمن اور وقار حسین نے دوسری، محمد صفیان، محمد شہیر، محمد باقر، ضیاء الرحمان، محمد نبیل شہزاد، بلا ل احمد، حافظ محمد حسنین، عطاء المصطفی طاہر، حبیب قطب الدین اور قمر عباس کو حضرت خورشید بیگم سکالر شپ ایوارڈ دئیے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top